جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم کے شہری اور مضافاتی علاقوں میں حادثات میں اضافہ موٹروہیکل ایگزمینر اور ٹریفک پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی شہریوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ہونے والےحادثات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے جسکی بنیادی وجہ چنگ چی،لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے بریک بتی اور اشاروں کانہ ہونا ہے شہریوں کاکہنا ہے ٹریفک پولیس اور موٹروہیکل ایگزمینر چنگ چی لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر بیک بتی یاٹرالیوں پر ریفلیکٹرلگوائیں تاکہچ حادثات میں کمی واقع ہوسکے شہریوں نے اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چنگ چی لوڈر رکشوں اور ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز بیک اور بریک بتیاں لگانا اپنی توہین سمجھتے ہیں جسکی وجہ دھند کے باعث اکثر وبیشتر حادثات رونما ہوتے ہیں شہریوں کاکہنا ہے کہ تعمیراتی میٹریل بھٹہ خشت کوئلہ اور نمک لوڈ کرنے والی ٹرالیوں چنگ چی ،لوڈر رکشوں پر کسی قسم کی لائٹس نہیں ھوتی جوکہ ٹریفک قوانین کی سخت خلاف ورزی ہے ٹریفک پولیس اور موٹروہیکل ایگزمینر کو چاہیے سڑکوں پر چلنے والی ایسی ٹرانسپورٹ جن میں چنگ چی لوڈر رکشے اور تعمیراتی سامان،کوئلہ نمک لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں اور ٹرالیوں کے پیچھے ریفلکٹر چسپاں کروائے جائیں تاکہ دھند کے دوراں حادثات میں کمی واقع ہوسکے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ڈپٹی کمشنرسید محمد میثم عباس ایڈوائزر صوبائی محتسب پنجاب رانا محمد اشفاق سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
جہلم (بیورورپورٹ)جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں ، گوشت کے من مانے نرخ مقررسرکاری ریٹ لسٹ قصابوں نے شوپیس کے طور پر آویزاں کر رکھی ہے جبکہ قصابوں نے گوشت کے نرخ اپنی مرضی کے مقرر کرکے وصول کرنے شروع کر رکھے ہیں شہری حلقوں نے کہا ہے کہ شہر میں گائے بچھڑے اور بکرے کے گوشت کے قصابوں نے اپنی مرضی کے مقرر کر کے سرکاری ریٹ لسٹ کو یکسر انداز کر رکھا ہے مقامی انتظامیہ تین درجن کے قریب پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو چاہیے کہ وہ شہر اور مضافاتی علاقوں کےبازاروں میں جا کر گوشت کے معیار اور نرخ چیک کریں اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں بعض قصاب گوشت کو پانی لگا کر فروخت کر کے بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائیں تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں
