جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم ڈسٹرکٹ جیل کےسپرٹنڈنٹ سید حسن مجتبی نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل کے انتظامی امور فعال ہیں اور قیدیوں و حوالاتیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تواتر سے جاری ہے جس سے ماضی کی شکایات کا ازالہ ہوا ہے اور جیل کو حقیقی معنوں میں دار الفلاح بنانے کا ٹاسک حاصل کرنے میں مدد ملی ہے جبکہ جیل خانہ جات پنجاب کے اعلیٰ حکام اور مختلف حجز حضرات سمیت جیل وزٹرز اور قیدیوں و حوالاتیوں کے ورثاء کی طرف سے بھی جیل انتظامیہ کے موثر اقدامات کو بھر پور سراہا گیا ہے جس سے ہماری نہایت حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مجتبی نے کہا کہ جیل کے انتظامی امور کو مربوط بنانے کی خاطر اٹھائے گئے موثر اقدامات کے باعث قیدیوں و حوالاتیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بلا امتیاز یقینی بنائی جارہی ہے۔
جہلم (بیورورپورٹ) تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور شربت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کا انکشاف ، نشہ اور ادویات کی بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت سے شہری سراپا احتجاج ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں محکمہ صحت کے معتلقہ زمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے میڈیکل سٹورز مالکان نے جنگل کاقانوں نافذ کررکھا ہے بغیر ڈاکٹری نسخہ کے نشہ اور سیرپ اور ادویات فروخت کردی جاتی ہیں جسکی وجہ سے نشئیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے زمہ داران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
