BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر ) جہلم ضلع بھر میں خشک سالی سے گندم سمیت دیگر فصلیں تباہ ہونے

جہلم (ملک وسیم اختر ) جہلم ضلع بھر میں خشک سالی سے گندم سمیت دیگر فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا

خشک سالی کی وجہ سے نزلہ زکام کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ھوگیا ھے جسکی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کی بھیڑ اس بات کاواضع ثبوت ھے گزشتہ روز شہراور مضافاتی علاقوں میں نماز استقاء ادا کی گئی ، تفصیلات کیمطابق 5 ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے خشک سردی سے نمونیہ کھانسی، گلا، بخار کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ھے ، جبکہ گندم سمیت دیگر فصلیں خشک سالی کیوجہ سے تباہ ہونے لگیں دوسری جانب تعلیمی اداروں میں ہیٹر نہ ہونے سے طلبہ و طالبات سردی سے ٹھٹھر نے لگے اس موقع پر سنجیدہ حلقوں نے کہا کہ ہمیں اپنے گناہوں کی معافی مانگنے اور اللہ کوراضی کرنے کی ضرورت ہے

Exit mobile version