جہلم (ملک وسیم اختر ) جہلم شہر اورگردو نواح میں کیمیکل ملےدودھ کی سپلائی کادھندہ عروج پر روزانہ کی بنیاد پر ٹینکرز گاڑیوں کے زریعے دودھ شہر میں سپلائی کیاجارہا ھے جبکہ بڑے بڑے ڈرموں والی گاڑیاں دودھ سےبھری شہر میں داخل ہوتی ہیں اگرصرف تحصیل جہلم میں بھینسوں اورگائے کا دودھ اکٹھاکیا جائے تو شاید بمشکل دو سے تین گاڑیاں بھی نہ بھری جاسکیں مگر روزانہ کی بنیاد پر جس طرح جہلم کے شہریوں کی رگوں میں دودھ کے نام پر زہر بھرا جا رہا ہے وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر گہرا سوالیہ نشان ہے شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت کا دھندہ عروج پر شہری مہنگائی کے باعث کیمیکل ملے دودھ کو خریدنے اور استعمال کرنے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر جہلم اس بات کا نوٹس لیں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے زمہ داران کو پابند کریں کہ وہ اس دھندے کو کنٹرول کرنے کیلئے مناسب اقدامات کریں ۔تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں
جہلم (ملک وسیم اختر ) جہلم شہر اورگردو نواح میں کیمیکل ملےدودھ کی سپلائی کادھندہ عروج پر روزانہ
