جہلم (ملک وسیم اختر) جاڑے کے موسم میں بھی بجلی نایاب ، اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین پریشان ،کچہری فیڈر بند ہونے سے تمام امور ٹھپ ہوجاتے ہیں شہریوں نے ایسکو چیف اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق ایسکو سرکل جہلم میں پچھلے کئی ماہ سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیٹنگ کا سلسلہ جاری ہے شہر کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے سے 8 گھنٹے کی لوڈشٹنگ کی جارہی ھے لوڈشٹنگ کی وجہ سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں کچہری فیڈر کی بجلی بند ہونے سے تمام سرکاری امور ٹھپ ہوجاتے ہیں اسطرح ضلع بھر سے آنے والے سائلین سارا دن انتظار کرنے کے بعد مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں جبکہ مضافاتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار مفلوج ہو کر رہ گئے دکاندار جن میں ٹیلر ماسٹر ویلڈر آرا مشینوں کے کاریگرپوراپورا دن ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کاروبار میں رکاوٹ اور موبائل فونز کمپنیوں کے ٹاور بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیٹ موبائل فون سروس بھی بند ہو جاتی ہے شہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی اعلانیہ وغیر اعلانیہ بندش کو ختم کیاجائے تاکہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بچوں کودو وقت کی روٹی مہیا کرسکیں
جہلم (ملک وسیم اختر) جاڑے کے موسم میں بھی بجلی نایاب ، اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے صارفین
