جہلم (ملک وسیم اختر) تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور شربت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کا انکشاف ، نشہ اور ادویات کی بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت سے شہری سراپا احتجاج ، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ میں محکمہ صحت کے معتلقہ زمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے میڈیکل سٹورز مالکان نے جنگل کاقانوں نافذ کررکھا ہے بغیر ڈاکٹری نسخہ کے نشہ اور سیرپ اور ادویات فروخت کردی جاتی ہیں جسکی وجہ سے نشئیوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے شہریوں نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمشن کے زمہ داران سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
جہلم (ملک وسیم اختر) تحصیل پنڈدادنخان اور تحصیل سوہاوہ کے میڈیکل سٹوروں میں نشہ آور شربت
