BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہر اور گردو نواح کی سڑکوں پبلک مقامات پر گداگروں کی بھر مار

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہر اور گردو نواح کی سڑکوں پبلک مقامات پر گداگروں کی بھر مار، پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ، گدا گروں میں زیادہ تر تعداد عورتوں ، نوجوان لڑکیوں اور بچوں کی ہے، دکانداروں کو نوجوان لڑکیاں ادا ئیں دکھاتی ہوئی زبردستی خیرات لیتی نظر آتی ہیں اگر خیرات نہ دی جائے تو بددعاوں کے ساتھ ساتھ بد تمیزی سے بھی گریز نہیں کرتیں پر بھی ، شہر سڑکوں مارکیٹوں ، پلازوں بازاروں ، چوک چوراہوں ، لاری اڈہ ضلع کچہری سول اسپتال سمیت مین بازار صدر بازار، نیا بازار اور ریلوے روڈپر پیشہ ور بھکاریوں نے قبضے جما رکھے ہیں، نماز جمعہ کے وقت کےدوران تمام مساجد کے باہر بھی بھکاریوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کو بھی آمد و رفت میں شدید پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔ سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے اور گداگروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Exit mobile version