جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہراور گردو نواح کے علاقوں میں آوارہ، خارش زدہ ، کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دیں ، شہر کے گلی محلوں میں آوارہ کتے ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرتے لوگوں پر حملہ آور ہوتے نظر آتے ہیں معمر افراد کا اندھیرے میں نماز کے اوقات میں مساجد جانا اور خواتین کاگھروں سے خریداری کےلیےباہر نکلنا محال ہو چکا ہے حصول علم کے لیے گھروں سےنکلنے والے ننھے بچے طلبہء و طالبات کتوں کے جھنڈ کےخوف کی وجہ سے سکولوں اور دینی درسگاہوں میں جانے سے خوفزدہ ہیں کتوں کے آوارہ جھنڈوں سے شہریوں کوسخت مشکلات کا سامنا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمٹیی سے نوٹس لینے اور آوارہ کتوں کوتلف کرنے کامطالبہ کیا ھے
جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم شہراور گردو نواح کے علاقوں میں آوارہ، خارش زدہ ، کتوں کی بہتات
