BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم سنگھوئی گریڈاسیشن کا افتتاح گزشتہ روزکردیاگیا

جہلم (ملک وسیم اختر)جہلم سنگھوئی گریڈاسیشن کا افتتاح گزشتہ روزکردیاگیا سابق دور حکومت میں ہی مکمل ہوا تھا ائسکیو چیف اسلام آباد محمد نعیم جان اور جی ایم آپریشن محمد اسلم خان نے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا ائیسکو افسران ملازمین معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود ائیسکیو افسران کا گریڈاسثیشن پہنچنے پربھرپور استقبال کیا ائیسکیو سرکل جہلم کے افسران وملازمین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے افسران کااستقبال کیا تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا نعت رسول مقبول کا نظرانہ پیش کیا گیا سٹیج سیکرٹری کے فرائض ائیسکو سرکل جہلم کے سپرٹنڈنگ انجینر مسعود احمد برزہ نے ادا کیے سٹیج سیکرٹری مسعود احمد برزہ نے گریڈ اسٹیشن کے متعلق تفصیل کے ساتھ معلومات فراہم کیں انہوں نے کہاکہ سنگھوئی گریڈ سٹیشن کی تعمیل کے لیے مختلف مراحل سے گزرنا پڑا ایک محتاط اندازے کے مطابق گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے سلسلے میں 65 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔افسران کی مصروفیت کے پیش نظر تقریب کو مختصر کیا گیا جی ایم اپریشن اسلم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے جہلم میں زندگی کا ایک بڑا عرصہ 24 سال مختلف عہدوں پر خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہاکہ سنگھوئی گریڈ اسٹیشن کے سلسلے میں چو ہدری عنایت صاحب کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا سنگھوئی کی عوام کو کم وولٹیج کی شکایت تھی ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ دفتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں صارف کی شکایت کاازلہ کرنا ہماری زمہ داری میں شامل ہے

Exit mobile version