BBC Urdu TV

جہلم (ملک وسیم اختر)تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا فل ہاؤس اجلاس قیصر امجد مغل کو اتفاق

جہلم (ملک وسیم اختر)تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا فل ہاؤس اجلاس قیصر امجد مغل کو اتفاق رائے سے بلا مقابلہ وائس چیرمین منتخب کرلیاگیا جنرل سیکرٹری راجہ محمد یوسف ندیم نے صدر تحصیل پریس کلب چوھدری اختر ارائیں چیرمین باصر کھوکھر کی توثیق کے بعدباضابط نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا فل ہاؤس اجلاس گزشتہ روز تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کی عمارت میں منقد ہوا اجلاس میں عہدیداران وممبران کی کثیر تعداد موجود تھی اس موقع پر تحصیل پنڈدادنخان کے معروف صحافی قیصر امجد مغل کو اتفاق رائے سے بلامقابلہ وائس چیرمین منتخب کرلیا گیا جسکا باضابط نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا قیصر امجد مغل کا انتخاب تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان میں خوبصورت اضافہ ھے جہلم پریس کلب کے عہدیداران وممبران نے قیصرامجد مغل کو تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کا بلا مقابلہ وائس چیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اورجہلم پریس کلب کے صحافیوں کی طرفسے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا

Exit mobile version