جہلم (ملک وسیم اختر)رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے نزول کا مہینہ ہے، جو ہمیں صبر ، تقوی، ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ان خیالات کا اظہار چیر مین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نے صدرجہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کی طرف سے دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر میں جہلم پریس کلب کے عہدیداران و ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس کی طرف سے افطار ڈنر کااہتمام کیا گیا اس موقع پر سابق صدر جہلم پریس کلب ملک وسیم اختر نے آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے صحافیوں میں چوھدری ظفر نور مرزا قدیر بیگ شیخ زوالفقار علی کاشف سید مستفیض اقبال بخآری عامر کیانی راجہ جہانزیب خان عبدالرحمن قادری شہر یار علی راجہ چوھدری تصورحسین مرزا راحیل بیگ چوھدری عابد محمود سید ناصر محمود چوھدری مہربان حسین غلام قادر مخلص وسیم قریشی فضل خان انیس الرحمن بٹ عبدالغفار دانیال عابد سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک عبادت وریاضت میں اضافہ و سبقت کا مہینہ ہے بلاشبہ رمضان المبارک روزہ داروں کو بھوک اور پیاس برداشت کر کے عملی طور پر صبر کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ انسان پیش آنے والی مشکلات اور مصائب پر صبر و استقامت سے ثابت قدمی کا مظاہرہ کرے تو لا تعداد فیوضات و انعامات کا مستحق ٹھہرتاہے سابق صدر ملک وسیم اختر نے کہا کہ رمضان المبارک میں عبادت کوئی رسمی سرگرمی نہیں بلکہ ان معمولات عبادات پرقائم رہنے میں ہی کامیابی ہے یہی استقامت انسانی کردار میں صیح معنوں میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے افطار ڈنر میں شرکت کرنے والے صحافیوں نے مہر محمد الیاس کی میزبانی اور بہترین انتظامات کی تعریف کی
جہلم (ملک وسیم اختر)رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کے نزول کا مہینہ ہے، جو ہمیں صبر
