جہلم معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJ صاحب سوہاوہ نےمنشیات کےمقدمہ نمبر 23/ 72 بجرم CNSA 9-(i)3C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم سہیل احمد نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم سہیل احمد کو09سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
