جہلم : معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJ صاحب سوہاوہ نےمنشیات کے مقدمہ نمبر201/23 بجرم CNSA 9-(i)3-C تھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم علی رضا نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم علی رضا کو09سال قید اور80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کوگزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
