جہلم معزز عدالت کے جج محمد قذافی بن زائر ASJ صاحب نےمنشیات کے مقدمہ نمبر22/ 574 بجرم CNSA 9-(c) تھانہ صدر کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم آصف مسعود نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،
جس پر معزز عدالت نے مجرم آصف مسعود کو15سال قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،
مجرم کو گزشتہ سال میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ،
جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،
جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
