BBC Urdu TV

جہلم : معزز عدالت کے جج شہباز حسینASJ صاحب نےمنشیات کے مقدمہ نمبر 55/23 بجرم CNSA 9(1)3C

جہلم : معزز عدالت کے جج شہباز حسینASJ صاحب نےمنشیات کے مقدمہ نمبر 55/23 بجرم CNSA 9(1)3C تھانہ سٹی جبکہ دوسرے مقدمہ نمبر 217/21 بجرم 9C CNSA تھانہ سول لائینز کا فیصلہ سنا دیا،

مجرمہ ربیعہ جمیل نے دونوں مقدمات میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،

جس پر معزز عدالت نے مجرمہ ربیعہ جمیل کو مقدمہ نمبر 55/23بجرمCNSA9(1)3C تھانہ سٹی میں 10سال قیداور 01لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا،

جبکہ

مقدمہ نمبر 217/21 تھانہ سول لائنز بجرم9C CNSA میں مجرمہ ربیعہ جمیل کو 06سال قیداور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا،

مجرمہ کو2021اور2023میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Exit mobile version