BBC Urdu TV

جہلم : معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 749/23 بجرمCNSA 9(1)3D تھانہ کالا گجراں کا فیصلہ

جہلم : معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 749/23 بجرمCNSA 9(1)3D تھانہ کالا گجراں کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم خادم حسین عرف ناظم نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،

جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم خادم حسین عرف ناظم کو مقدمہ نمبر 749/23 میں 14 سال قید با مشقت اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم کو سال 2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Exit mobile version