باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : محکمہ داخلہ پنجاب نےخیراتی تنظیموں اور این جی اوز کو پنجاب چیرٹی ایکٹ 2018 کے تحت چیرٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروانے کیلئے اخری تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کر دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق چیرٹی کمیشن سے رجسٹرڈ خیراتی تنظیمیں ، این جی اوز، این پی اوز اور ٹرسٹ ہی خیرات و عطیات لے سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ غیر رجسٹرڈ تنظیمیں 15 فروری 2022 تک چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
