جہلم : محکمہ جنگلات جہلم کے زیر اہتمام پلانٹ فار پاکستان ویک کے سلسلے میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول جہلم میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر ذولفقار احمد تھے۔
اس کے علاؤہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد، سکول کے پرنسپل محمد آصف گوندل، سی ای او ایجوکیشن چوہدری معروف، ایس ڈی ایف او وقاص شاہ، اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ تقریب میں پانچ سو پودے لگائے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں کو شجر کاری کی آفادیت، اہمیت اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے سے متعلق آگاہی دی اور بچوں کو زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کی ترغیب دی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
