جہلم : محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم کامران خان کی زیرصدارت کمیٹی روم ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ بابر ظہیر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئیر آفیسر نے شرکاء کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عالمی ہفتہ آبادی 18 سے 22 جولائی تک منایا جارہا ہے، جس میں آگاہی واک، سیمینار ،صحت مند بچوں کے مقابلے ، تقریری مقابلہ ، دستاویزی فلم شو کا انعقاد اور آگاہی بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں بالخصوص محکمہ بہبود آبادی، محکمہ صحت، محکمہ تعلیم اور محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی کہ عالمی ہفتہ آبادی کو بھرپور انداز میں منایا جائے تاکہ عوام الناس کو تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی بارے آگاھی فراہم کرنے کے ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکے جبکہ متعلقہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ مل کر ہفتہ آبادی کی تقریبات کو کامیابی سے منعقد کریں تاکہ ضلع جہلم اپنی کارکردگی کے لحاظ سے اپنے طے شدہ پروگرام اور مقاصد کو حاصل کرسکے۔
جہلم : محکمہ بہبود آبادی جہلم کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم
