BBC Urdu TV

جہلم : (ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ فروری 2022؁ء) کل مال مسروقہ بازیافتہ 7 لاکھ 66 ہزار

جہلم : (ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ فروری 2022؁ء) کل مال مسروقہ بازیافتہ 7 لاکھ 66 ہزار 650 روپے

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل/اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ کل 165 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 16 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ وہیکل THEFT کے 09 مقدمات درج 03 ملزمان گرفتار،03 عدد موٹر سائیکل برآمد
جرائم بر خلاف مال کے 76 مقدمات درج 19 ملزمان کو گرفتار جن سے 7 لاکھ 66 ہزار 650 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا
69 مقدمات منشیات درج جن میں 73 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے چرس 25 کلو 219 گرام، ہیروئن 3 کلو، شراب کی 436 بوتلیں اور 01 کس شرابی گرفتار کیا۔
33 مقدمات اسلحہ درج جن میں 33 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ پسٹلز 21 عدد، رائفل 03 عدد,بارہ بور گن 04 عدد، کلاشنکوف 04 عدد، ریوالور 01 عدد اور 303 عدد راونڈز برآمد
قمار بازی کے 5 مقدمات درج جن میں 21 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری رقم قمار بازی 91 ہزار 820 روپے،21 عدد موبائل فونز، 12 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار، 06 عدد اصیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 34 مقدمات درج جن میں 32 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 4326 عدد پتنگیں اور 78 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد
پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 24 مقدمات درج جن میں 24 ملزمان گرفتار کیے گئے
جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ چالان مکمل کی شرح 58 فیصد رہی
محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عمل درآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 123 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے کےاور سزا و جزاء کے احکامات جاری کیے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2266 چالان جس پر 9 لاکھ 25 ہزار 100 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 03 عدد لائسنس اور 02 عدد روٹ پرمٹ معطل سمیت 12 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں 3800 افراد نے استفادہ حاصل کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 200 سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر احکامات جاری کیے گئے

Exit mobile version