(ماہانہ کرائم رپورٹ ماہ جنوری 2022ء)
کل مال بازیافتہ 23 لاکھ 34 ہزارروپے برآمد
3گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہررحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ضلع جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے، اغواء، قتل / اندھے قتل، چوری، ڈکیتی، رابری جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ، ملزمان کی گرفتاری، منشیات جیسی لعنت کے مکمل خاتمے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے جہلم پولیس دن رات مصروف عمل ہے۔ کمیونٹی پولیسنگ، بروقت انصاف کی فراہمی، لوگوں کے جان و مال کی حفاظت اور سیکورٹی مہیا کرنے کے لیے جہلم پولیس ہمہ وقت تیار ہے اسی طر ح امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے جہلم پولیس کی طرف سے ضلع کے داخلی و خارجی پوائنٹس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پر سنیل جیکنگ بھی کی گئی ہے۔
ماہ جنوری میں کل 85 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں سے 06 مجرمان اشتہاری نہایت سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
1 کس ڈکیت گینگ اور 2 کس موٹر سائیکل چور گینگ کے 8 ملزمان گرفتار جن سے 2 عدد پسٹل 30 بور معہ 07 راونڈز، 14 عدد موٹر سائیکل، موبائل معہ نقدی ٹوٹل مالیتی 7 لاکھ 49 ہزار روپے برآمد، وہیکل Theft کے 23 مقدمات درج 13 ملزمان گرفتار، 6 مقدمات ٹریس، 07 عدد موٹر سائیکل برآمد، جرائم بر خلاف مال کے 73 مقدمات درج 33 ملزمان کو گرفتار جن سے 23 لاکھ 34 ہزار روپے کا مالمسروقہ برآمد کیا گیا۔
44 مقدمات منشیات درج 45 ملزمان گرفتارجن کے قبضہ سے چرس 9 کلو 472 گرام، ہیروئن 220 گرام، شراب کی 196 بوتلیں اور 4 شرابی گرفتار کیے گئے۔
38 مقدمات اسلحہ درج 38 ملزمان گرفتار جن سے پسٹلز 28 عدد، رائفل 4 عدد،گن بارہ بور 2 عدد، کلاشنکوف 3 عدد، ریوالور 1 عدد اور 252 عدد راونڈز برآمد، قمار بازی کے 3 مقدمات درج 16 ملزمان گرفتار جن سے ریکوری قمار بازی رقم 99 ہزار 560 روپے، 08 عدد موبائل فونز، 23 عدد موٹرسائیکل،01 عدد کار، 08 عدد اصیل مرغے اور آلات قمار بازی برآمد، کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 2 مقدمات درج 2 ملزمان گرفتار جن کے قبضہ سے 69 عدد پتنگیں اور 02 عدد کیمیکل ڈوریں برآمد، پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 28 مقدمات درج کر کے 29 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ جہلم پولیس کی انتھک محنت، بہترین نظام پٹرولنگ اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بدولت کوئی اغواء برائے تاوان کا مقدمہ رپورٹ نہ ہوا۔ چالان مکمل کی شرح 56 فیصد رہی۔محکمانہ احتساب کی پالیسی پر عملدرآمد ہوتے ہوئے پولیس افسران و ملازمین کے 72 شوکاز نوٹس کے متعلق سزا و جزا کے احکامات جاری کیے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کل 2960 چالان جس پر 11 لاکھ 42 ہزار 500 روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ 08 عدد لائسنس و 06 عدد روٹ پرمٹ معطل اور 12 ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا۔پولیس خدمت مراکز جہلم میں شہریوں کوفراہم کی جانے والی سہولیات میں 3800 افراد نے استفادہ کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے گزشتہ ماہ میں بذریعہ کمپلینٹ سیل 200 سائلین کی شکایات کو سنااور ان پر فوری احکامات جاری کیے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
