جہلم :گرمی کی شدت میں اضافہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے باعث نہ کاروبار کا کوئی حال ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔
قہر کی گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ لوڈشیڈنگ کے باعث جہاں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی وہیں گرمی میں لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کا سکون بھی چھین لیا۔
ضابطہ دیوانی ترمیمی آرڈیننس غیر آئینی وغیر قانونی قرار
شہریوں کا کہناہے کہ ایک تو گرمی کی شدت سے برا حال اوپر سونے پر سہاگہ لوڈ شیڈنگ حکومت کو چائیے اگر لوڈ شیدنگ کرنی ہے اور وقت مقرر کردیں تاکہ عوام کو پتہ ہو کس حساب سے چلنا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا ویسے ہی ہر فرد پریشان ہے ایسے پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مختلف بحرانوں سے پریشانی میں دن بہ دن اصافہ ہوتا جارہا ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
