جہلم عید الفطر کے موقع پر تیز رفتاری سے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس، ایس ایچ او صدر بدر منیر اور ٹیموں کا کریک ڈاؤن،
05 ملزمان گرفتار ، مقدمات درج
کالا گجراں پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لیے،
گرفتار ملزمان میں بلال، جمیل اور وجاہت شامل ہیں،
جبکہ
صدر پولیس نے غفلت لاپرواہی اور ون ویلنگ کرنے والے 02 ملزمان گرفتار کر لیے،
گرفتار ملزمان میں حیدر اور بلال شامل ہیں،
ملزمان مین روڈز پر موٹر سائیکل غفلت لاپرواہی، تیز رفتاری اور ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار ہوئے،
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج
تیز رفتاری اور ون ویلنگ میں استعمال ہونے والے 03 موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے،
ون ویلنگ اور غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنا ایک جرم ہے جو حادث کا سبب بن سکتا ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
شہری خصوصاً والدین اپنے بچوں کو ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے حوصلہ شکنی کریں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
