BBC Urdu TV

جہلم : عوام الناس کو زبردستی بھیک دینے پر مجبور کرنے والا مال دار پیشہ ور بھکاری گرفتار

رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں جاری

جہلم : عوام الناس کو زبردستی بھیک دینے پر مجبور کرنے والا مال دار پیشہ ور بھکاری گرفتار

تفصیلات کے مطابق:
محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم کی سربراہی میں محمد سعید ASI اینٹی بیگر سکواڈ نے کاروائی کرتے ہوئے بشیر احمد ولد راجہ خاں ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات جو شارع عام پر بہانہ بازی کر کے عوام الناس کو زبردستی بھیک دینے پر مجبور و پریشان کر رہا تھا کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے عوام الناس سے زبردستی بھیک مانگی ہوئی رقم مبلغ 3 لاکھ 59 ہزار 100 روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم پابند سلاسل مزید تفتیش جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ بھیک مانگنا جرم ہے عوام الناس کو چاہیے کہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

اینٹی بیگر سکواڈ کی کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک جہلم اور ان کی ٹیم کو بھکاریوں کے خلاف بھرپورکاروائیوں پر شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version