BBC Urdu TV

جہلم (عبدالرحمن قادری کورٹ رپورٹر جہلم )جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جہلم چوہدری آصف شبیر ایڈووکیٹ

جہلم (عبدالرحمن قادری کورٹ رپورٹر جہلم )جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جہلم چوہدری آصف شبیر ایڈووکیٹ کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی شدید مذمت، 7 فروری کو یومِ سوگ اور ہڑتال کا اعلان ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے جنرل سیکرٹری چوہدری آصف شبیر ایڈووکیٹ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسلام آباد کے علاقہ ترلائی کلاں میں واقع امام بارگاہ قصرِ خدیجۃ السلام علیھا الکبریٰ میں جمعہ کی نماز کے دوران ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کی جانب سےجاری کردہ اعلامیے میں شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی ہے۔اعلامیے میں اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس افسوسناک واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کر کے ذمہ دار عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔اعلامیے کے مطابق اس سانحے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم نے کل بروز ہفتہ 07 فروری 2026 کو یومِ سوگ اور مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

Exit mobile version