جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈی ایس پی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی وفد کی قیادت چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے کی، جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، نائب صدر مرزا قدیر بیگ، انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوھدری مہربان حسین چوہدری ظفر نور، محترمہ صائمہ سحر، مقصود احمد نقیبی، چوہدری دانیال عابد اور چوہدری تصور حسین شامل تھےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی چوہدری عمران محمود نے صحافتی برادری کے مثبت اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور عوام کو درست معلومات کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکٹر کمانڈر این فائیو نارتھ-2 جناب زاہد نزیر وریا (پی ایس پی) کی ترجیحات کے مطابق موٹروے پولیس پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہےڈی ایس پی عمران محمود کا کہنا تھا کہ سیکٹر کمانڈر زاہد نزیر وریا کا واضح ویژن مسافروں کو محفوظ، پُرسکون اور بااعتماد سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے، اور اسی ویژن کے تحت موٹروے پولیس کے افسران و اہلکار ہمہ وقت پیٹرولنگ پر مامور ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی، غیر محتاط ڈرائیونگ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، موٹر سائیکل پر سائیڈ مرر کا نہ ہونا،اور ایک موٹر سائیکل پرتین افراد کے سفر کرنے، بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف بلا تفریق اور سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں انہوں نے روڈ یوزرز سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں، کیونکہ معمولی سی غفلت بھی قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتی ہے ڈی ایس پی عمران محمود نے واضح کیا کہ موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ٹریفک کو منظم رکھنا اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے، جبکہ کسی بھی مسافر کی ہیلپ کال پر فوری مدد فراہم کی جاتی ہےانہوں نے مزید کہا کہ ماتحت افسران کو سختی سے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ روڈ یوزرز سے خوش اخلاقی، برداشت اور پیشہ ورانہ رویے سے پیش آیا جائے، تاکہ موٹروے پولیس عوام کی خدمت کی ایک روشن مثال بن کر سامنے آئےاس موقع پر موٹروے انسپکٹر صعیب قریشی،انسپکٹر طاہر شہزاد اور ایڈمن آفیسر چوہدری اللہ دتہ بھی موجود تھے،
جہلم (عبدالرحمن قادری )ڈی ایس پی موٹروے پولیس سرائے عالمگیر چوہدری عمران محمود سے جہلم پریس
