
جہلم( عبدالرحمن قادری )ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاچارج سنبھالنے کے موقع پر پولیس افسران نے اُن کا استقبال کیا۔ ایس پی انویسٹیگیشن محمد سکندر گوندل نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انویسٹیگیشن کے نظام کو مزید مؤثر، شفاف اور میرٹ پر استوار کیا جائے گا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے زیرِ التواء مقدمات کو بروقت یکسو کرنے اور سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھ نے مزید کہا پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مظبوط ہو،
