BBC Urdu TV

جہلم (عبدالرحمان قادری )ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 7098 کالز

*ریسکیو 1122 نے ماہ اپریل 2026 میں مجموعی طور پر 2984 افراد کو ریسکیو کیا۔ انجینئر فرحان مرزا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*

*جہلم (عبدالرحمان قادری )ماہ اپریل میں ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن (مدد گار نمبر )پر 7098 کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 3002 ایمرجنسی کالز تھیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم*

*ماہ اپریل میں کل 83 افراد مختلف ایمرجنسیز میں جان کی بازی ہارے، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم*

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر فرحان مرزا کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2984 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1600 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
ماہ اپریل میں جن 3002 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 394 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز 2189 تھیں ، آگ لگنے کےواقعات 27ہوئے،کرائم 35، ڈوبنے کے واقعات 03اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 354 رہی۔
ریسکیو 1122 جہلم نے ماہ اپریل میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایوریج رسپانس ٹائم 11 منٹ میں لوگوں کو ریسکیو کیا۔
کمیونٹی سیفٹی پروگرام کے تحت محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے ریسکیو 1122کی جانب سے ماہ اپریل میں تمام ہائی رائز بلڈنگز کا فائر سیفٹی سروے کیا گیا اور فرض مشقوں کاا نعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف اداروں، سکولز اور کالجز میں فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کی ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا گیا، جب کہ یونین کونس کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل بھی کی جا رہی ہے اور سکاؤٹس کے لئے CADRE ٹریننگ کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 118مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا اورکہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کی ٹیم ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیئے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو سروسز فرہم کر رہے ہیں۔

Exit mobile version