جہلم : عالمی شہرت یافتہ ثناء خواں رسولِ مصدق یاد قریشی نے کہا ہے کہ میں عشقِ رسول میں گم ہو کر نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کی نعت پڑھتا ہوں،
خوب صورت آواز نعمت خداوندی ہے،نوجوان نسل کوبے راہ روی سے بچانے کے لیے سرکاری سطح پر نعت خوانی کے فروغ کے لیے کام ہونا چاہیے لالچ اور شہرت کی بجائے اللہ پاک کی رضا کے نعت پڑھی جایے تو دنیا و آخرت میں کامیابی ہی کامیابی ہے،ان خیالات کا اظہار مصدق قریشی میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نبی پاک کی ثناء خوانی کی وجہ بے پناہ عزت اور عاشقان مصطفٰی کی محبت ملی ہے،ان کا کہنا تھا نوجوان نسل بڑی تیزی کے ساتھ دین کی طرف رخ راغب ہو رہی ہے،محافل کرانے والوں کی ذمہ داری بنتی ہیں وہ محافل ادب واحترام کا ماحول پیدا کریں،مصدق قریشی نے مزید کہا کہ مجھے ملک کے مختلف شہریوں میں جا کر نعت شریف پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے مصدق قریشی کا تعلق ضلع جہلم سے ہے گزشتہ دو سالوں نعت خوانی کی بدولت نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی ہے
