BBC Urdu TV

جہلم :ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے

باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم

جہلم :ضلعی انتظامیہ جہلم کی جانب سے شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے فری شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ہر علاقے کیلئے گاڑیاں مختص کی گئی ہیں جو علاقہ مکینوں کو قریبی منڈیوں تک مفت سفری سہولت فراہم کریں گی۔ گاڑیاں صبح 7 سے رات 9 بجے تک سروس فراہم کریں گی۔ گاڑی نمبر LWN-2607 بس سٹاپ دینہ سے شہریوں کو پک کر کے مویشی منڈی شیخوپورہ دینہ تک لے کر جائے گی، گاڑی نمبر LWC-1381 بس سٹینڈ سوہاوہ تا مویشی منڈی سوہاوہ، گاڑی نمبر 6310 کھیوڑہ سے مویشی منڈی پنڈدادنخان، گاڑی نمبر LES-4425 شاندار چوک جہلم تا فوجی مل گراؤنڈ مویشی منڈی، گاڑی نمبر LES-7511 محمدی چوک جہلم تا فوجی مل گراؤنڈ جبکہ گاڑی نمبر LZR-6045 شاندار چوک جہلم سے مویشی منڈی پکھوال تک شہریوں کو فری سفری سہولت فراہم کرے گی۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Exit mobile version