جہلم (شہزاد بٹ) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس ہزاروں افراد کے پینے کے پانی کا آدھے سے زیادہ کام مکمل بحکم صوبائی محتسب ایڈوائزر بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایات عوامی مسائل کا حل سائلین کی داد رسی اولین ترجیح ہے اشفاق احمد رانا حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع جہلم کی خدمت فرض ہے صوبائی محتسب ایڈوائزر دور دراز دیہی علاقوں کو ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ ملانا ہے ہدایات تفصیلات کے مطابق چندروز قبل جہلم کے نواحی گاؤں کندووال تحصیل پنڈدادتخان کے لوگوں نے پینے کے پانی کی شکایت کرتے ہوئے بذریعہ تحریری درخواست صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کے دفتر درخواست دی درخواست ملتے ہی پورے صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کی ٹیم حرکت میں آ گئی اور اس طرح سے تمام متعلقہ ذمہ داران نے بذات خود جائے وقوعہ کا وزٹ کیا جہاں پر تقریباً 12 ہزار 385 افراد کی آبادی پر محیطِ علاقہ جو کہ واقعی پینے کے پانی سے محروم تھا اور اس طرح سے پینے کے پانی کی اس شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا نے فوری نوٹس لے کر متعلقہ محکموں کو باضابطہ کارروائی کرنے کی ہدایات کردیں اور ان ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے تقریباً 20 ہزار فٹ کی لمبائی پر پینے کے پانی کی پائپ لائنوں کا کام مکمل کر لیا گیا ہے یعنی کہ اس طرح سے تقریباً آدھے سے زیادہ کام مکمل ہو گیا ہے اور تقریباً 19 ہزار فٹ پائپ لائنوں کا کام ابھی جاری ہے جبکہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر کام مکمل کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں اور جو انشاءاللہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا اور مذید انہوں نے کہا کہ سائلین کی داد رسی اولین ترجیح ہے عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے اور ضلع جہلم کے دور دراز دیہی علاقوں کو ترقی یافتہ دنیا کے ساتھ ملانا ہے
جہلم (شہزاد بٹ) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر
