جہلم (ملک وسیم اختر) جہلم شہر سمیت ضلع بھرمیں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خاموش قصاب من مرضی کے نرخوں پر گوشت فروخت کرنے میں مگن سرکاری نرخ نامے کے مطابق گائے بچھڑے کا گوشت 800 روپیہ فی کلوگرام بکرے کا گوشت 1600 روپیے فی کلو مقر ر ہے جبکہ قصاب گائے بچھڑے کا گوشت ایک ہزارزے 12سو روپیہ اور بکرے کا گوشت 2ہزار 22سوروپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہر میں لاغر نیم مردہ مادہ جانور ذبحہ کرنے اور گوشت کو پانی لگا کر فروخت کرنے کی شکایات بھی عام ھوتی جارہی ہیں اس صورتحال پر شہریوں نے کہا ہے کہ قصابوں کی اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے اگر کوئی شخص سرکاری نرخ نامے کے مطابق گوشت مانگے تو یہ بداخلاقی گالی گلوچ لڑائی جھگڑے پر بھی اتر آتے ہیں حکومتی رٹ غیر فعال ہونے کیوجہ سے قصابوں نے من مرضی کے نرخ مقرر کر کے لوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے شہریوں کاکہنا ھے انتظامیہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں جا کر چیک اینڈ بیلنس قائم کریں اور سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرنے پر دکانداروں کے خلاف کاروائی کریں۔تاکہ شہری حکومت کے مقرر کردہ نرخوں اشیاء خرید سکیں
جہلم شہر سمیت ضلع بھرمیں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کر کے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں
