راؤ سردار علی خان انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن انصاف عوام کی دہلیز پر کے مطابق رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں امروز سرکل افسران ضلع ہذا نے مختلف تھانوں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا:
تفصیلات کے مطابق:
محمد ابرہیم وڑائچ DSP سٹی سرکل نے تھانہ ڈومیلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد سلیم خٹک DSP صدر سرکل نے تھانہ صدر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
محمد نواز ورک DSP پنڈدادنخان سرکل نے پولیس چوکی کھیوڑہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں متعلقہ SHOs تھانہ جات، انچارج چوکیات سمیت تفتیشی افسران اور لوگوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
سرکل افسران ضلع ہذا نے کھلی کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو سنا اور سائلین نے اپنے مسائل بیان کیے جس پر سرکل افسران نے موقع پر احکامات جاری کیے۔
آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانوں میں تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں سرکل افسران کی طرف سے شہریوں کی درخواستوں پر انکوائریوں کے اس سلسلہ کو عوامی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا۔کھلی کچہریوں کا انعقاد تھانوں کی سطح پر کیا جا رہا ہے جس میں تمام تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں تھانے میں فریقین کو سن کر مقدمات اور درخواستوں کو فوری حل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
