جہلم : (ریاض گوندل)صحافی اور پولیس ایک دوسرے کا بازو بن کر جرائم پر قابو پا سکتے ہیں صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں
پی آر او احسن بٹ اور ان کی ٹیم کسی بھی خبر کا بروقت موقف فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے پولیس موقف سے عوام تک دونوں طرف کی خبر پہنچ جاتی ہے جو پولیس کےلیے بہت اچھا ہو جاتا ہے
ڈ
ی پی او کامران ممتاز نے جہلم تعیناتی کے بعد جہلم کے صحافیوں سے تعارفی ملاقات کی جس میں جہلم یونین آف جرنلسٹس اور الیکٹرانک میڈیا کے عہدداران وممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کامران ممتاز سے جہلم کے صحافیوں کی تعارفی ملاقات کا اہتمام پی آر او احسن بٹ نے کمیٹی روم میں کیا تعارفی ملاقات میں جہلم کے صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں جہلم یونین آف جرنلسٹس کے چیرمین میاں محمد ساجد۔صدر محمد ریاض گوندل۔نائب صدر ندیم ساجد مغل۔انفارمیشن سیکرٹری شہزاد بٹ۔جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو۔فنانس سیکرٹری عامر رحمان۔سنئیر صحافی رانا نویدالحسن۔سرپرست جہلم الیکٹرانک میڈیا راجہ جہاں زیب۔چیرمین حافظ امتیاز بیگ۔صدر راجہ وقار احمد۔جنرل سیکرٹری مرزا کفیل بیگ۔آفس سیکرٹری میاں غزن۔زوہیب ساجد۔سنئیر صحافی دلنواز احمد۔فیصل کیانی۔رانا محمد عارف۔سنئیر صحافی طارق مجید کھوکھر۔مرزا جبار بیگ۔مقصود نقیبی۔راجہ وحید۔سنئیر صحافی غلام مصطفیٰ بٹ۔یاسر صدیق۔کیمرہ مین عابد۔قاسم سجاد و دیگر شامل تھے اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اس لیے میں جہاں بھی تعینات ہوتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ وہاں کے ورکنگ صحافیوں کے ساتھ ملکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف محکمانہ کاروائیاں کی جائے میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کے بغیر کوئی بھی کام مکمل نہیں ہو سکتا ڈی پی او نے مذید کہا کہ اگر پولیس ملازم بھی کسی کیس میں قصوروار پایا گیا تو وہ بھی کسی رعائیت کا مستحق نہیں ہوگا صحافیوں بلخصوص الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کو کسی بھی خبر کا موقف چاہیے ہوگا تو پی آر او پولیس کا موقف دے گا پی آر او برانچ کو مذید مضبوط کرنے کےلیے اقدامات کروں گا ایک سوال کے جواب میں کامران ممتاز نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت کے مطابق جو پولیس ملازمین ایک ہی تھانے میں گذشتہ کئی سالوں سے تعینات ہیں ان کو فوری ٹرانسفر کیا جائے گا جہلم کے صحافیوں نے ڈی پی او کامران ممتاز کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صحافی ہر اچھے کام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں گے
