جہلم : (رانا نوید الحسن)ضلع جہلم کا ایک اور عزاز شہر کی معروف شخصیت راولپنڈی ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب نو ٹیفکیشن جاری ضلع جہلم شہری ۔سیاسی ۔وصحافتی تنظیموں کی جانب مبارک باد دی گی تفصیلات کے مطابق پنجاب سپورٹس کے انعقاد کے لئے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نے ریجنل چیئرمین نامزد کردیئے،صوبہ بھرسے9ریجنل چیئرمین نامزد، نوٹیفکیشن جاری
سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر نے آئیندہ ماہ ہونے پنجاب گیمز میں ہاکی کے ریجنل سطح پرمقابلوں میں معاونت کے لئے ریجنل چیئرمینز پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن نامزد کردیئے ہیں۔ ریجن کی بنیاد پر نامزد کئے گئے چیئرمینوں کو ہاکی میں ریجنل سطح کے مقابلہ جات میں معاونت اور انکے کامیاب انعقاد کے لئے کردار ادا کرنے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر انجینیئر خاور انور خواجہ اور سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر کی جانب سے جن ریجنل چیئرمینوں کو نامزد کیا گیا ہے ان میں نوید صفدر چغتائی (راولپنڈی ریجن)، چوہدری فیاض ہنجراء (سرگودھا ریجن)، رانا ظہیر احمد (لاہور ریجن)، شاہد تنویر گل (فیصل آباد ریجن)، اجمل خان لودھی (گوجرانوالہ ریجن)رائے عثمان اکبر (ساہیوال ریجن)، چوہدری طاہر شریف گوجر (ملتان ریجن) جاوید صادق (بہاولپور ریجن) اور ایم ہارون سعید (ڈیرہ غازی خان ریجن) شامل ہیں۔
جہلم : (رانا نوید الحسن)
