جہلم (رانا نوید الحسن) اتھرے کانسٹیبل عنصر بٹ کا بھائیوں کے ہمراہ غریب کی وراثتی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش،
ایس پی انویسٹییگیشن انم فریال نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا، اور مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیا، ایس ایچ او تھانہ سٹی مقدمہ درج کرنے سے گریزاں، غریب سائل تھانہ کا طواف کرنے پر مجبور، مجھے اور میراساتھ دینے والے کو کانسٹیبل عنصر بٹ اور اس کے بھائیوں سے جان کا خطرہ ہے، آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم نوٹس لیں، عدیل علی کی دوہائی، تفصیلات کے مطابق عدیل علی ولد محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس لائن جہلم میں تعینات کانسٹیبل عنصر بٹ نے مجھ سے فلیٹ کرایہ پر لیا، اور کرایہ داری کا اشٹام پیپر نا کروایا کہ میں خود پولیس ملازم ہوں، تمہیں کوئی بھی نہیں پوچھے گا، عرصہ دو سال بعد اس نے میرے مرحوم بھائی کی بیوہ اور بھتیجی سے 222 فٹ جگہ کی رجسٹری کروا لی جس کا مجھے بھی علم نا ہونے دیا اور میری ساری جائیداد پر قبضہ کرناشروع کردیا، میری ذاتی دو عدد دوکانات جو کہ میں نے محمد شاہد ولد محمد قاسم کو کرایہ پر دی ہوئی ہے، جس کا کسی دیگر شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے، مورخہ 02-12-2022 کو صبح تقریباًدس بجے کانسٹیبل عنصر بٹ ہمراہ بھائیوں اور دیگر اشخاص کے میری دوکانوں پر آیا اور میرے کرایہ دار کا سامان دوکانوں سے اٹھا کر باہر پھینک دیا اور اپنے تالے لگا کے میری دوکانیں بند کر دی، اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا، میں نے 15 پر کال کی تو پولیس کو دیکھتے ہی موقع سے فرار ہو گیا، اس تمام وقوعہ کے گواہ اور ویڈیو میرے پاس بطور ثبوت موجود ہیں، کانسٹیبل عنصر بٹ ایک بااثر ہے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ گہرہ گٹھ جوڑ ہے، عدیل علی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عنصر بٹ کانسٹیبل کے موجودہ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر ملک عقیل عباس کے ساتھ کاروباری شراکت ہے اور ہر وقت ڈی ایس پی اسی کے ڈیرے پر بیٹھا رہتا ہے، تھانہ سٹی میں ہم جب درخواست دینے گئے تو پولیس تھانہ سٹی نے مجھ سمیت میرے ساتھ موجود محلے داروں کو بھی ناحق حوالات میں بند کر دیا جس کی میں نے صبح ضمانت کروائی، ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہم پر ظلم کرتے ہوئے میری دوکانوں کے کرایہ دار کا سامان اٹھا کر تھانے پابند کر دیاجو بعد ازاں منت سماجت کرنے پر واپس کر دیا، موصوف اپنے پیٹی بھائی کا ساتھ دیتے ہوئے سائل کو تھانے کے چکر لگوانے لگا، اور مقدمہ درج کرنے سے گریزاں ہے۔عدیل علی نے آئی جی پنجاب، آر پی او راولپنڈی، ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فورس کہ بدنامی اور غریب لوگوں کی زمین پر پولیس کی وردی پہن کر قبضہ کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ دیگر قبضہ مافیا گروپوں کے لئے بھی عبرت کا نشان بنے۔
