جہلم : (رانا نوید الحسن)ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے نکاسی آب کے حل کی خاطر ٹینڈر اوپن کردیا
ضلعی کونسل کے چیف آفیسر شاہد فاروق وڑائچ ، محمد سائم،ملک ندیم اعوان اور اشفاق احمد کی نگرانی میں ٹینڈر اوپن کر دیاگیا۔غلہ منڈی ،باغ محلہ نیا محلہ سمیت جہلم کے کئی علاقے ناقص سیوریج کے باعث مشکلات کا شکار ، میونسپل کمیٹی یونٹ ون جہلم نے تقریبا پچاس لاکھ کی خطیر رقم سے بند سیوریج لائنوں کی مرمت اور نئی ڈالنے کیلئے ٹینڈر اوپن کردیا ہے جبکہ شہری علاقوں میں پچھلے کئی ماہ سے گٹروں کا گندا پانی گلیوںمیں کھڑا رہتا تھا ، گندے پانی کی وجہ سے مچھروں اور کیڑے مکوڑوں کی افزائش میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہاتھا ، گٹروں کا جمع ہونے والا پانی تعفن اور بدبوکا باعث بن رہاتھا اور غلہ منڈی کے تاجر اور دکاندار اس مسئلے کیوجہ سے انتہائی پریشانی کا شکار تھے اور ان کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا تھا ۔غلہ منڈی کے تاجروں نے ٹینڈر اوپن کروانے پر ضلعی کونسل کے چیف آفیسر شاہد فاروق وڑائچ ، محمد سائم،ملک ندیم اعوان اور اشفاق احمد اور دیگر انتظامیہ زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ جلد از جلد سیوریج کا یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔
