BBC Urdu TV

جہلم : دینہ خوبصورت نوجوان سنگر حمید خان مست کا گایا ھوا ملی نغمہ زندہ باد پاکستان

جہلم : دینہ خوبصورت نوجوان سنگر حمید خان مست کا گایا ھوا ملی نغمہ زندہ باد پاکستان شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ، وطن کی بہت یاد آتی ہے ، زندہ باد پاکستان کی بے پناہ مقبولیت پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہء شُکر ادا کرتا ہوں ، مجھے بالکل اُمید نہیں تھی کہ میرا ملی نغمہ ریلیز سے قبل ہی اتنا ہٹ ھو جائے گا ، اٹلی سے حمید خان مست کی نئی عدالت سے ٹیلی فون پر گفتگو ، تفصیلات کے مطابق اٹلی میں مقیم مشہور و معروف سنگر حمید خان مست جن کا تعلق دینہ سے ھے کا گایا ھوا ملی نغمہ زندہ باد پاکستان جو 14 اگست 2021 کو ریلیز ھونا ہے نے نے ریلیز سے قبل ہی بے پناہ مقبولیت حاصل کی لی ہے حالانکہ اس مرتبا 14 اگست محرم الحرام میں آ رہی ہے اس کے باوجود ملی نغمے زندہ باد پاکستان نے ریکارڈ شہرت حاصل کر لی ھے ۔ گزشتہ روز سنگر حمید خان مست نے اٹلی سے ٹیلی فون پر روزنامہ نئی عدالت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مست خان پروڈکشن کے تحت 14 اگست 2021 کو ریلیز کیا جانے والا ملی نغمہ زندہ باد پاکستان میں نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے ۔ اللہ پاک نے اس ملی نغمے کی وجہ سے مجھے حد سے زیادہ شہرت عطا کی ہے جس کا جتنا بھی شُکر ادا کروں کم ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وطن سے دُور رہ کر اپنے پیارے وطن پاکستان کی بہت یاد ستاتی ہے ۔ زندہ باد پاکستان وطن سے محبت کا اظہار ہے ۔ زندہ باد پاکستان کی پسندیدگی پر میں اپنے مداحوں کا بے حد مشکور ھوں ۔ یاد رہے کہ سنگر حمید خان مست کا تعلق دینہ سے ہے اور وہ چوہدری قیصر خوشحال کونسلر کے بھائی ہیں ۔

دینہ : ( محمد الیاس کھوکھر )

Exit mobile version