جہلم : تھانہ کالاگجراں کی حدود شمس پور میں شادی شدہ ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ہے
مدرسہ میں پڑھانے والی (اف) نامی عورت سے امام مدرسہ حافظ عبدالقدوس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کی ہے ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے پولیس تھانہ کالا گجراں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کےلیے کوشش شروع کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ چک جمال کی حدود شمس پور میں واقع مدرسہ جامع تعلیم النساء میں پڑھانے والی شادی شدہ ٹیچر کو مدرسہ کے امام حافظ عبدالقدوس نے تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جرم پر پردہ ڈالنے کےلیے متاثرہ عورت کو پیسے دینے کی کوشش کی جب متاثرہ عورت نے اپنے خاوند کو واقع سے اگاہ کیا تو خاوند نے بیوی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا واردات کےبعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے پولیس تھانہ کالاگجراں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش کےلیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں عورت سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ڈی این اے کےلیے سیمپل لاہور لیبارٹری بجھوائیں جائے گے
