BBC Urdu TV

جہلم تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسول پور کے قریب ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جہلم تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسول پور کے قریب ملزم کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ اور خنجر برآمد،

ملزم کی فائرنگ سے کانسٹیبل ندیم اللہ زخمی ہو گئے،

ملزم کی شناخت قاسم حسین شاہ کے نام سے ہوئی,

ڈومیلی پولیس نے گشت کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کر دی،

پولیس پارٹی نے مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے گاڑی کا تعاقب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،

ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے خود کو بھی زخمی کرلیا،

ملزم نے گاڑی بھگاتے ہوتے وہاں پر موجود بکریوں کے ریوڑ کو بھی کچل دیا،

کانسٹیبل ندیم اور ملزم کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،

ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی خدمت کرنے والے ہم سب کے ہیرو ہیں جن پر فخر ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے دن رات مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version