جہلم : تھانہ ڈومیلی اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ کارروائی،سرکاری جنگل سے لکڑیاں چوری کرنے والے 02 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج
تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ ڈومیلی میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،
ملزمان سرکاری قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر اجازت درخت کاٹ رہے تھے، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،
سرکاری املاک اور قدرتی وسائل کا تحفظ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ قومی وسائل کو نقصان پہنچانے اور قانون کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور انہیں قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری
