BBC Urdu TV

جہلم : تھانہ صدر کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی

جہلم : تھانہ صدر کے علاقہ ٹاہلیانوالہ میں منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کے زخمی ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا نوٹس، ڈی ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب،

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس پارٹی نے منشیات فروش ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزمان نے مزاحمت شروع کر دی،

کانسٹیبل عمر جاوید متعینہ تھانہ صدر نے انتہائی جوانمردی سے مسلح ملزمان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،

دوران مزاحمت ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عمر جاوید زخمی،
زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،

ڈی پی او جہلم واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ، زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کو زخمی کانسٹیبل کے بہترین علاج معالجہ کی ہدایات،

ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version