BBC Urdu TV

جہلم : تھانہ صدر پولیس کی اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی، 15 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب

جہلم : تھانہ صدر پولیس کی اغواء کے مقدمہ میں کامیاب کارروائی، 15 سالہ بچہ بحفاظت بازیاب

لواحقین کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ 15 سالہ بچہ گھر سے اپنے دوست کا بتا کر گیا ہے اور واپس نہیں آیا، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے بچے کی تلاش شروع کر دی،

پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے قلیل وقت میں بچے کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور بچے کو بحفاظت لواحقین کے حوالے کر دیا گیا،

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور لاپتہ افراد کی فوری بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری

Exit mobile version