تفتیش کے نظام سے کرپشن کے خاتمے کے لیے اہم قدم
انعام غنی انسپکٹر جنرم آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں حافظ محمد عطاء ایس پی انویسٹی گیشن نے 10 تفتیشی افسران کو تفتیش کے اخراجات کی مد میں 5 لاکھ 15 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے۔
انسپکٹر جنرم آف پولیس پنجاب نے مقدمات کی تفتیش کے عمل میں آنے والی مالی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہدایت کی کہ تفتیشی مراحل کو شفاف اور احسن طریقے سے مکمل کرایا جائے۔تفتیش کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادائیگی کا مقصد شہریوں کو فوری اور مفت انصاف فرائم کرنا اور تفتیشی افسران کو ایمانداری و نیک نیتی کے ساتھ اپنے تفتیشی عمل کو مکمل کرنے کے لیے سہولیات مہیا کرنا ہے۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم
