جہلم (بیورو چیف )القاسم انسٹیٹیوٹ اسلام پورہ جہلم میں “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب، اسپیشل بچوں کا پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع جہلم میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان اسلام پورہ جہلم کے زیرِ اہتمام ایک پروقار اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
تقریب کے دوران اسپیشل بچوں نے ملی نغموں، خوبصورت ٹیبلو اور جذباتی پرفارمنسز کے ذریعے پاک فوج سے اپنی والہانہ محبت، عقیدت اور قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ حاضرین نے بچوں کی صلاحیتوں اور حب الوطنی کے جذبے کو خوب سراہا۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی محترمہ علیزہ ریحان صاحبہ (ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر) تھیں، جبکہ خصوصی مہمانوں میں محترمہ میمونہ انجم صاحبہ (ڈسٹرکٹ آفیسر)، محترمہ شیزانہ امتیاز صاحبہ (سوشل ورکر) اور ماہرِ نفسیات محترمہ سحر جبین شامل تھیں۔ معزز مہمانوں نے بچوں کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے ادارے کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اسپیشل بچوں میں موجود صلاحیتیں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔تقریب کے اختتام پر ادارہ ہذا کی جانب سے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور تقریب کو یادگار بنایا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد 🇵🇰
جہلم (بیورو چیف )القاسم انسٹیٹیوٹ اسلام پورہ جہلم میں “معرکۂ حق” کی پہلی سالگرہ پر خصوصی تقریب
