BBC Urdu TV

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم کے معروف سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن

جہلم (بیورورپورٹ) جہلم کے معروف سینئر صحافی عبدالرحمن قادری کے صاحبزادے منیب الرحمن نے نیشنل ویٹ لفٹنگ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دو،گولڈ میڈل اپنے نام کر لیے۔ اس نمایاں کامیابی نے نہ صرف ان کے والدین بلکہ ادارے اور شہرِ جہلم کا سر بھی فخر سے بلند کر دیا۔اسی ایونٹ میں القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان، اسلام پورہ، کے طلبہ نے غیرمعمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع جہلم کا نام روشن کیا۔ منیب الرحمن نے پاور لفٹنگ میں 2 گولڈ میڈلز، محمد ولید نے ٹیبل ٹینس میں 1 گولڈ اور 1 سلور، اویس احمد نے پاور لفٹنگ میں 1 سلور اور 1 برانز جبکہ ربیعہ طارق نے ٹیبل ٹینس میں 1 سلور اور 1 برانز میڈل حاصل کیا۔ان کامیابیوں پر شہر بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جہلم پہنچنے پر
القاسم انسٹیٹیوٹ برائے اسپیشل بچگان کی انتظامیہ، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی،چیرمین جہلم پریس کلب چوھدری عابد محمود نائب صدر مرزا قدیر بیگ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوھدری مہربان حسین، جہلم کے معروف سینئر صحافی سلطان آمین رضوی،آصف اقبال جنجوعہ اور سینیئر صحافی بانی تنظیم مغلیہ ندیم ساجد مغل ،بچوں کے والدیں شہر کی سماجی رفاحی فلاحی شہری مذہبی صحافتی تنظمیوں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب کے تعلق رکھنے والے افراد نے پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جہلم پریس کلب کے عہدیداران و اراکین، وکلاء، سماجی و فلاحی تنظیموں، مذہبی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے منیب الرحمن، و،دیگر کامیاب طلبہ اور ان کے والد عبدالرحمن قادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں نوجوان نسل کے لیے محنت، عزم اور حوصلے کا روشن پیغام ہیں دوسری جانب اس تاریخی کامیابی پر صدر آصف ملک نے تمام کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز بچوں کی انتھک محنت، اساتذہ کی شبانہ روز کاوشوں، کوچز کی بہترین تربیت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاسم انسٹیٹیوٹ ہمیشہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی و بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے لیے کوشاں رہے گا۔
صدر آصف ملک نے خصوصی طور پر کوچز محترمہ عائشہ غفور اور سر فیضان کی انتھک محنت، لگن اور بہترین تربیت کو خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ اس پورے منصوبے کے انچارج جناب عرفان کی بھرپور رہنمائی اور کاوشوں کو بھی سراہا۔انہوں نے ادارے کی پرنسپل حنا ثاقب، کوآرڈینیٹر عائشہ ناصر، انتظامیہ، تمام اساتذہ کرام، معاون عملے، والدین اور ہر اس فرد کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کامیابیوں میں اپنا کردار ادا کیا۔
صدر آصف ملک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ آئندہ بھی خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام بچوں کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے، انہیں ملک و قوم کا نام روشن کرنے کی توفیق دے اور القاسم انسٹیٹیوٹ کو خدمتِ انسانیت کے اس عظیم مشن میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین۔

Exit mobile version