BBC Urdu TV

جہلم بھرتی کنسٹیبلان، لیڈی کنسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹس سال2024کے سلسلہ

جہلم بھرتی کنسٹیبلان، لیڈی کنسٹیبلان، ڈرائیور کنسٹیبلان اور ٹریفک اسسٹنٹس سال2024کے سلسلہ میں تحریری امتحان کا انعقاد ،تحریری امتحان کی نگرانی چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ طیب حفیظ چیمہ ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ، سیکرٹری بورڈ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ممبر ریکروٹمنٹ بورڈ منصور قمر ایس پی، پی ایچ پی ہیڈکوارٹرز پنجاب نے کی،

تحریری امتحان میں کل387 امیدواران (مردوخواتین )نے شرکت کی، 312 مرد امید واران جبکہ 75 خواتین امیدواران تحریری امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ 01 امیدوار امتحان سے غیر حاضر رہا،

تحریری امتحان کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے تمام مراحل کی ڈی ایس ایل آر کیمرہ اور CCTV سے ریکارڈنگ کی گئی،

تمام امیدواران کو بائیومیٹرک ویریفیکشن کے بعد امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی،

امیدواران کی سیکورٹی فول پروف بنانے کے لئے مقامی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس کے دستے پولیس لائن کے اندر اور باہر ڈیوٹی سرانجام دیتے رہے،

امیدواران کےلئے بہترین طبی سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا،

پولیس فورس میں بھرتی کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ پرمکمل کیاجا رہا ہے،سیکرٹری ریکروٹمنٹ بورڈ ، ڈی پی اوجہلم ،ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version