جہلم (عبدالرحمن قادری )جہلم
قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں کے تسلسل میں ایک بڑی کامیابی سامنے آئی ہے، جہاں ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر چوھدری مدثر گوندل اور ناصر صدیق نے کامیاب چھاپہ مار غیر قانونی سگریٹس کے 480 پیکٹس برآمد کر لیےتفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کی جانے والی اس کارروائی میں ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم نے بروقت حکمتِ عملی اپناتے ہوئے نہ صرف غیر قانونی کاروبار کو بے نقاب کیا بلکہ بڑی مقدار میں ممنوعہ سگریٹس قبضے میں لے کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی ذرائع کے مطابق غیر قانونی سگریٹس کی خرید و فروخت نہ صرف ٹیکس چوری کا باعث بنتی ہے بلکہ نوجوان نسل کو سستے اور غیر معیاری تمباکو کی طرف راغب کر کے صحت کے سنگین مسائل کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو عوامی حلقوں نے سراہتے ہوئے متعلقہ افسران کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔
عوامی و سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہر کو غیر قانونی کاروبار سے پاک کر کے ایک محفوظ اور صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکےیہ کامیاب چھاپہ اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں،
جہلم ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن کی ٹیم کاعیر ملکی سگریٹ کے گودام پر چھاپہ بھاری مقدار میں سگریٹ برامد
