BBC Urdu TV

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات

جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کاشف محمود کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اقدامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

اس موقع پر تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بارشوں سے شہر میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ شدید بارشوں کی صورت میں شہر کے ان مقامات جہاں پر پانی کے جمع ہونے کا اندیشہ ہے وہاں پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کو یقینی بنانے کی تلقین اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے اربن فلڈنگ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی۔جس میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے ریسکیورز کی شہری علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں لوگوں کو انخلا اور ان کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے جیسے اقدامات کا بتایا گیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر سعید احمد نے فائر سیفٹی کے حوالے سے فائر ہائیڈریٹ کی انسٹالیشن کی تجویز پیش کی۔جس پر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایات جاری کی۔

Exit mobile version