جہلم : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیرصدارت ضلع بھر میں جاری انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر تنویر احمد نے ہفتہ وار اجلاس میں ڈینگی کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی کے 11 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک ضلع جہلم میں ڈینگی سرویلنس کے دوران 103 آوٹ ڈور مقامات اور 23 ان ڈور مقامات سے ڈینگی لارواہ برآمد ہوا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے پوری طرح الرٹ رہیں اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنے ٹارگٹس کو بخوبی پورا کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہاٹ سپاٹ کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔
